Summary
قربانی کےمتعلق شرعی احکامات جنکا ہر مسلمان کو جاننا لازمی ہے
قربانی کےمتعلق شرعی احکامات جنکا ہر مسلمان کو جاننا لازمی ہے
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ انسانی زندگی کا کوئی بھی گوشہ ایسا نہیں جس کی را ہنمائی کے لیے اسلامی تعلیمات ناکافی ہوں۔ لیکن! المیہ یہ ہے کہ عوام الناس نے مسائل شرعیہ سے آگاہی کو شجرِ ممنوعہ قرار دے رکھا ہے۔ اور سنی سنائی باتوں ہی کو احکامِ شرعیہ سمجھ کر قناعت کرلی ہے۔
اسی لیے ذیل میں چند مسائل ذکر کیے جارہے ہیں۔ انہیں پڑھیے، سمجھیے اور حتی الوسع عمل کیجیے۔ اﷲ رب العزت ہم سب کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ آمین
قربانی کرنا، سنت ابراہیمی کی پیروی اور اﷲ عزوجل کے حکم کی بجاآوری ہے۔ جیسا کہ ارشادِ ربانی ہے، مفہوم: ’’ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر کر دی۔‘‘
قربانی واجب ہونے کی شرائط:
٭ مسلمان ہونا لہٰذا غیر مسلم پر قربانی نہیں۔
٭ مقیم ہونا، لہٰذا مسافر پر قربانی کرنا ضروری نہیں البتہ وہ نفلی قربانی کر سکتا ہے۔
٭ صاحبِ نصاب ہونا، یہاں نصاب سے وہ نصاب مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے۔ بلکہ وہ نصاب ہے جس سے صدقۂ فطر لازم ہوتا ہے۔ مرد ہونا اس کی شرط نہیں لہٰذا عورت پر بھی اگر وہ نصاب کی مالک ہے تو قربانی واجب ہوگی۔
٭ قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں: اونٹ یا اونٹنی کی عمر کم از کم پانچ سال ہونا ضروری ہے۔ گائے، بیل، بھینس اور بھینسے کی عمر کم از کم دو سال ہونا لازمی ہے۔ بکری، بکرا، دنبہ اور بھیڑ کی عمر کم از کم ایک سال ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی جانور بیان کردہ عمر سے زیادہ کا ہو تو افضل ہے۔ کم کا ہو تو قربانی نہیں ہوسکتی لیکن اگر چھے مہینے کا دنبہ دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔
٭ بکری، بکرا، بھیڑ اور دنبے کو صرف ایک آدمی کی طرف سے قربانی میں ذبح کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ گائے، بیل، بھینس، بھینسا، اونٹ اور اونٹنی میں سات افراد شریک ہوسکتے ہیں۔ نیز ساتوں افراد کے حصے برابر اور قربانی کے لیے سب کی نیّت اﷲ تعالیٰ کی رضا جوئی ہونا ضروری ہے۔ ورنہ سب کی قربانی نہیں ہوگی۔
٭ حصوں کی قربانی میں عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ کھالیں قربانی کروانے والے اپنی مسجد یا مدرسے کے لیے رکھ لیتے ہیں۔ اور اس پر کوئی بھی اعتراض نہیں کرتا تو یہ المعروف کا لمشروط کے تحت تو جائز ہے لیکن اگر کوئی حصہ دار صراحتاً منع کردے کہ میرے حصے کی کھال کہیں نہ دینا بلکہ مجھے ہی دینا تو اس صورت میں اس کے حصے کی کھال کی مقدار مسجد یا مدرسے کو دینا جائز نہیں۔
٭ جس جانور میں مندرجہ ذیل عیوب میں سے کوئی ایک بھی موجود ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔ سینگ، ہڈی تک ٹوٹا ہُوا ہو۔ اتنا پاگل ہو کہ چرنا چھوڑ دے۔ اتنا کم زور ہو کہ ہڈی میں مغز نہ رہا ہو۔ اندھا ہو، کانا پن ظاہر ہو۔ اتنا بیمار ہو کہ چل نہ سکتا ہو۔ کان، دُم، چکی تیسرے حصے سے زاید کٹی ہوئی ہو۔ کانوں سے خالی ہو۔ تیسرے حصے سے زائد بینائی چلی گئی ہو۔ بکری کا ایک، گائے کے دو تھن خشک یا کٹے ہوئے ہوں۔ کسی جانور میں نر اور مادہ دونوں کی علامتیں (یعنی خنثیٰ) ہو۔ گندگی کھانے والا ہو۔ اس کا پاؤں کٹا ہوا ہو۔ زبان اتنی کٹی ہوئی ہو کہ چارہ نہ کھا سکتا ہو۔
٭ جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ ان کے اجزء میں سے بعض حرام اور بعض مکروہ تحریمی ہیں جن کا ذکر حسب ذیل ہے رگوں کا خون۔ پِتّا۔ مثانہ۔ علامت مادہ و نر۔ خصیے۔ غدود (جسم کے اندر کی گانٹھ جسے عربی میں غدّہ کہتے ہیں)۔ حرام مغز۔ گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں۔ جگر کا خون۔ تلی کا خون۔ گوشت کا خون جو ذبح کے بعد گوشت میں سے نکلتا ہے۔ دل کا خون۔ پِت یعنی وہ زرد پانی جو پِتے میں ہوتا ہے۔ ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے۔ پاخانے کا مقام۔ آنتیں۔ نطفہ۔ وہ نطفہ جو خون ہوگیا۔ وہ گوشت کا ٹکڑا جو رحم میں نطفے سے بنتا ہے۔ وہ نطفہ جو کہ پورا جانور بن گیا اور مُردہ نکلا یا بے ذبح مرگیا۔ (فتاویٰ رضویہ)
٭ قربانی کا وقت دس ذی الحجہ کی طلوع صبح صادق سے لے کر بارہ ذی الحجہ کے غروب آفتاب سے پہلے تک یعنی تین دن اور دو راتیں ہیں۔ البتہ غلطی کے احتمال کی وجہ سے رات کو قربانی کرنا مکروہ ہے۔
٭ قربانی کرتے وقت جانور کو اس طرح لٹائیں کہ جانور اور ذبح کرنے والا دونوں قبلہ رُو ہوں کیوں کہ یہ سنّت مؤکدہ ہے۔(فتاویٰ رضویہ )
٭ جس شخص نے قربانی کرنی ہو اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہ قربانی کے بعد ناخن ترشوائے اور بال کٹوائے جیسا کہ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے، مفہوم: ’’جس نے ذی الحجہ کا چاند دیکھا اور وہ قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ ہرگز اپنے بال اور ناخن نہ ترشوائے۔ (مسلم ، ترمذی)
٭ مرتد، مشرک، مجوسی، مجنون، ناسمجھ اور اس شخص کا ذبیحہ جو قصداً تکبیر چھوڑ دے حرام و مردار ہے اور ان کے علاوہ کا ذبیحہ حلال ہے۔ جب کہ رگیں ٹھیک کٹ گئی ہوں۔ اگرچہ ذابح عورت یا سمجھ والا بچہ یا گونگا یا بے ختنہ ہو۔ (بہ حوالہ: فتاویٰ رضویہ)
٭ اگر گائے یا بکری کے پیٹ سے ذبح کرنے کے بعد بچہ نکلا تو قربانی ہوجائے گی لیکن بچہ اگر مرا ہوا ہو تو وہ حرام ہے اسے پھینک دیا جائے اور اگر زندہ ہو تو وہ حلال ہے اسے ذبح کر دیا جائے۔ (بہارِ شریعت)
٭ اگر کوئی شخص قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کرے تو وہ شخص گناہِ کبیرہ کا مرتکب اور اﷲ تعالیٰ کے حکم کا نافرمان ہے جیسا کہ ارشادِ ربانی ہے، مفہوم: ’’اور تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔‘‘ نیز حدیث مبارک میں بھی ایسے شخص کے بارے میں وعید آئی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جو شخص وسعت کے باوجود قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔‘‘ (ابنِ ماجہ)
٭ اکثر گھروں میں عورتوں کے پاس نصاب سے بھی زاید سونا موجود ہوتا ہے۔ استعمال میں ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں ان پر قربانی واجب ہوگی۔ اگر قربانی کے لیے رقم موجود نہیں تو سونا بیچ کر یا قرض لے کر قربانی کرنی ہوگی۔ (بہارِ شریعت )
٭ قربانی کی کھال خاص فقراء کا حق نہیں بل کہ اسے ہر کارِ ثواب میں استعمال کرسکتے ہیں لیکن مدارس و مساجد میں دینا زیادہ بہتر ہے اور قصائی کو اجرت کے طور پر دینا جائز نہیں ہے۔ (فتاویٰ رضویہ)
٭ ہر ذبیحہ پر بسم اﷲ پڑھنا ضروری ہے۔ اگر کوئی ذبح کرتے وقت بسم اﷲ پڑھنا بُھول گیا تو جانور حلال ہے مگر جان بوجھ کر ترک کیا تو حرام ہے۔ اسی طرح اگر دل میں پڑھا تو تب بھی حرام ہے۔ (بہارِ شریعت)
٭ میّت کی طرف سے قربانی کی جاسکتی ہے۔
٭ شہر میں نمازِ عید سے پہلے قربانی جائز نہیں۔ اگر شہر میں کسی ایک جگہ بھی نمازِ عید ہو جائے تو قربانی جائز ہے۔ دیہات یا گاؤں میں جہاں نماز عید جائز نہیں وہاں دسویں ذی الحجہ کی طلوع فجر سے قربانی کا وقت ہو جاتا ہے۔ (فتاویٰ امجدیہ)
٭ قربانی کا گوشت غیر مسلم (عیسائی، یہودی، ہندو وغیرہ، بہ شرطے کہ حربی ہوں) کو دینا شرعاً جائز نہیں۔ اگر دے دیا تو وہ گناہ گار ہے۔ فقط توبہ کر لے قربانی ہوجائے گی یعنی غیر مسلم کو گوشت دینے کے سبب قربانی کا اعادہ کرنا واجب نہیں۔ (فتاویٰ فیض الرسول)
٭ قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال اور تعظیم کی جائے اور کوشش کی جائے کہ بہت کم تکلیف ہو، ہر وہ کام جس سے جانور کو بلاوجہ تکلیف پہنچے وہ مکروہ ہے۔ مستحب یہ ہے کہ جانور کو لٹانے سے پہلے چھری تیز کر لیں۔ (درِمختار) ۔
٭ جانور کو خصی کرنا جائز ہے کہ یہ عیب نہیں کیوں کہ خصی جانو رکا گوشت بہتر ہوتا ہے (خلاصۃ الفتاویٰ) نیز حدیث مبارک میں بھی خصی جانور کے ذبح کرنے کا ذکر ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے دو مینڈھے سینگ والے چتکبرے خصی کیے ہوئے ذبح فرمائے۔ (مجمع الزوائد )
٭ جانور کو اس طرح ذبح کیا جائے کہ چاروں یا کم از کم تین رگیں کٹ جائیں۔ اگر تین رگیں کٹ گئیں تو جانور حلال ہو جائے گا، ورنہ حرام۔
٭ خریدتے وقت جانور میں کوئی ایسا عیب نہ تھا۔ جس کی وجہ سے قربانی ناجائز ہوتی ہے، ا س کے بعد عیب پیدا ہوا تو دیکھا جائے گا کہ اگر وہ شخص نصاب کا مالک ہے، تو دوسرے جانور کی قربانی دے اور اگر مالکِ نصاب نہیں تو اسی کی قربانی کرے۔
٭ اگر قربانی کا جانور مر جائے تو مال دار پر لازم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے جب کہ فقیر پر دوسرا جانور خریدنا لازم نہیں۔
٭ اپنے ہاتھوں سے ذبح کریں۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو اس کے پاس کھڑے رہیں۔ ذبح سے پہلے قربانی کی دُعا پڑھیں، پھر جانور کی گردن پر چھری رکھیں اور بلند آواز سے پڑھیں بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ یہ تکبیر ذبح کرنے والا پڑھے اور اگر آپ نے بھی چھری پر ہاتھ رکھا ہوا ہے تو آپ بھی پڑھیں۔ جانور کی چار یا تین رگیں کاٹنا ضروری ہے۔ نہ تو اس سے کم ہوں اور نہ ہی زیادہ۔ جانور کو ذبح کرنے کے بعد دعا پڑھیں۔
جب جانور ٹھنڈا ہو جائے اور روح بالکل نکل جائے تو کھال اُتاریں اور گوشت تیار کرنے کے بعد اگر گائے میں شراکت تھی تو ترازو سے تول کر سات حصے برابر کریں۔ صرف اندازے سے تقسیم جائز نہیں۔ بکری ہو یا گائے کا ساتواں حصہ جو آپ کو ملا اس گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ گھر میں رکھ لیں، دوسرا حصہ دوست احباب اور رشتے داروں کو دیں اور تیسرا حصہ غرباء و مساکین میں تقسیم کریں۔ جانور کی رسی، اس پر ڈالا گیا کپڑا اور گلے کا ہار وغیرہ صدقہ کر دیں۔
A Guide to Sacrificial Practices
Islam provides comprehensive guidance for every aspect of human life. Unfortunately many people regard learning about religious matters as unnecessary and rely on hearsay for understanding Shariah rulings. Here are some essential guidelines to read, understand, and implement. May Allah grant us all prosperity in this world and the hereafter. Ameen.
Sacrifice (Qurbani): Following the Tradition of Prophet Ibrahim
Qurbani or sacrifice is an act of worship following the tradition of Prophet Ibrahim and obedience to Allah’s command. As the Quran states: “For every nation, We have appointed a rite of sacrifice” (Surah Al-Hajj).
Conditions for Qurbani to be Obligatory
- Muslim: Only Muslims are obligated to perform Qurbani.
- Resident: It is not obligatory for travelers, though they may offer a voluntary sacrifice.
- Wealth: The person must possess the nisab (minimum amount of wealth) required for Sadaqat-ul-Fitr, not necessarily the nisab for Zakat. Women who own this amount must also perform Qurbani.
Types of Animals and Their Ages
- Camels: At least five years old.
- Cattle (Cows, Bulls, Buffaloes): At least two years old.
- Goats, Sheep, Rams: At least one year old. However, a six-month-old lamb that appears to be one year old is permissible.
Rules for Sacrificial Shares
- Individual Sacrifice: Goats, sheep, and rams are sacrificed individually for one person.
- Shared Sacrifice: Camels and cattle can be shared by up to seven people, with each share being equal and with the intention of pleasing Allah.
Handling Animal Parts
- Distribution: The skins and other parts should be distributed according to known practices. If someone explicitly states they want the skin it must be given to them.
- Defects: Animals with certain defects such as broken horns, severe emaciation, blindness, or missing parts, are not permissible for Qurbani.
Forbidden Parts of the Animal:
Certain parts of the animal are forbidden or disliked to consume, such as
- Blood from veins
- Gall bladder
- Urinary bladder
- Reproductive organs
- Testicles
- Glands
- Spinal cord
- Blood clots from the liver and spleen
- Nasal discharge and intestines
Timing of Qurbani:
Qurbani can be performed from the dawn of the 10th of Dhu al-Hijjah until the sunset of the 12th of Dhu al-Hijjah. However due to potential errors it is disliked to perform it at night.
Proper Method for Sacrifice:
- Direction: The animal and the butcher should face the Qibla.
- Preparation: The butcher should sharpen the knife before laying the animal down.
- Intention and Takbir: Recite Bismillah and Allahu Akbar before the slaughter.
Additional Guidelines
- Personal Grooming: Those intending to offer Qurbani should avoid cutting hair or nails until the sacrifice is done.
- Non-Muslims: Sacrificial meat should not be given to non-Muslims.
- Handling Meat: The meat should be divided into three parts: one for the family, one for friends and relatives, and one for the poor.
Financial Considerations:
- Value of Sacrifice: The sacrificial animal’s value should meet the criteria for Sadaqat-ul-Fitr.
- Replacements: If an animal is damaged after purchas. New animal must be acquired if the person is wealthy. If not the existing animal may be used.
By adhering to these guidelines Muslims can ensure their Qurbani is performed correctly and in accordance with Islamic teachings.