Summary
Important News for Pakistan Regarding the Kishanganga Dam
Important News for Pakistan
The International Court of Justice has deemed Pakistan’s case regarding the Kishanganga Dam admissible.
According to the details it is a significant development for Pakistan. That the International Court of Justice has deemed Pakistan’s case regarding the Kishanganga Dam admissible.
The Court of Arbitration has accepted Pakistan’s stance. And rejected Indian objections and claims.
The International Court of Justice stated in its verdict that it has the authority to determine the dispute between Pakistan and India regarding the design changes of the Kishanganga and Ratle hydropower plants.
The Court of Justice rejected Indian objections based on the assumed jurisdiction of the International Forum PCA.
Now the International Court will commence the hearing on Pakistan’s claims. Which is a major success for Pakistan and a defeat for India based on legal grounds.
کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے لیے اہم خبر
عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے یہ بڑی خبر ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے۔
ہیگ میں قائم کورٹ آف آربٹریشن نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے. اس حوالے بھارتی اعتراضات اور دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے پاس بھارت کی طرف سے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کے حوالے سے پاک بھارت تنازع کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ثالثی کی عدالت نے بین الاقوامی فورم پی سی اے کے دائرہ اختیار کے مفروضے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔
اب بین الاقوامی عدالت پاکستان کے دعوے پر میرٹ پر سماعت شروع کرے گی، یہ قانونی محاذ پر پاکستان کے لیے بڑی کامیابی اور بھارت کو شکست ہے۔