Summary
Increase in Petroleum Levy and Freight Margin
The government has increased the petroleum levy and freight margin on petrol. According to sources from the Ministry of Finance. As per the IMF condition an additional levy of 5 rupees per liter has been imposed on petrol. Along with the increase in petroleum levy and freight margin on petrol. The government has also raised the freight margin on diesel and the margin of oil companies. According to sources from the Ministry of Finance an additional levy of 5 rupees per liter has been imposed on petrol as per the IMF condition.
According to sources the petroleum levy on petrol has increased to 55 rupees per liter. And the freight margin on petrol has been raised by 2 rupees and 51 paise. Making the freight margin on petrol 6 rupees and 20 paise per liter.
The margin for petroleum companies on petrol is 6 rupees. The margin for dealers is 7 rupees per liter. The base price of petrol is 187 rupees and 80 paise per liter. The petroleum levy on diesel is 50 rupees per lite. And the freight margin on diesel has been increased by 2 rupees and 31 paise.
Sources state that there has been an increase of 27 paise per liter in the margin of oil companies on diesel. The freight margin on diesel is negative 4 rupees and 66 paise per liter. The margin for oil companies on diesel has been increased from 6 rupees to 6 rupees and 27 paise per liter. The base price of diesel is 201 rupees and 89 paise per liter.
As per the IMF condition, an additional levy of 5 rupees per liter has been imposed on petrol. And the development levy on petrol will be collected at 55 rupees instead of 50 rupees.
There has been no increase in the development levy on high-speed diesel. The petroleum levy on high-speed diesel will be collected at 50 rupees per liter. So the relief of 5 rupees per liter on petrol has been withdrawn. Resulting in an increase of 5 rupees on petrol.
پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ
حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کر دیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔
حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزل پر فریٹ مارجن اور تیل کمپنیوں کا مارجن بھی بڑھا دیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پٹرول پرفریٹ مارجن کو 2 روپے 51 پیسے بڑھایا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پٹرول پرتیل کمپنیوں کا مارجن 6، ڈیلرز کا مارجن 7 روپے فی لیٹر ہے، پٹرول کی بنیادی قیمت 187 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن کو 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن منفی 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 6 روپے سے بڑھا کر 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی بنیادی قیمت201 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے، پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی، پٹرول پر5 روپے فی لیٹر کا ریلیف ختم کر کے لیوی 5 روپے بڑھا دی گئی ہے۔