Summary
Increases in Electricity and Gas Rates
آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں بروقت اضافے کی یقین دہانی
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جون میں گیس پھر مہنگی کرنے کے مطالبے کے پیش نظر گیس سیکٹر کے گردشی قرض کی روک تھام کیلئے صارفین سے مکمل کاسٹ ریکوری کا پلان بھی تیار کرلیا۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے جون 2024ء سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے گردشی قرضے کی روک تھام کیلئے صارفین سے مکمل کاسٹ ریکوری کا پلان تیارکر لیا۔
آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 25-2024ء میں بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے۔ پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویلز کی سبسسڈی میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطاق جنوری 2024ء تک گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2083 ارب روپے رہا۔ آئی ایم ایف نے تمام کھاد کمپنیوں سے گیس کی مکمل قیمت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے مختلف علاقوں اور صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں فرق کم کیا جائے گا کی یقین دہانی کردی ہے۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2600 ارب روپے سے زیادہ رہا۔ حکومت نے مالی سال 25-2024ء میں گردشی قرض میں کمی یا اسٹاک برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات کا منصوبہ تیار کرلیا۔
آئی ایم ایف نے جون تک بجلی سیکٹر میں گردشی قرضے کا 2300 ارب کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا ہے۔ حکومت نے کاسٹ ریکوری کیلئے یونیفارم گیس پرائس متعارف کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس ٹیرف می ایڈجسٹمنٹ کے وقت غریب گھرانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
Increases in Electricity and Gas Rates
The IMF Has Confirmed Timely Increases in Electricity and gas rates. The government has convinced the International Monetary Fund (IMF) about timely increases in electricity and gas rates. According to details the IMF has prepared a plan for complete cost recovery from consumers to control revolving loans in the gas sector. Considering the demand to make gas expensive again in June.
The government has prepared a plan for complete cost recovery from consumers to control revolving loans. The IMF has also demanded improvement in the transmission system to prevent electricity theft. The IMF says that the notification of annual tariff revision for electricity distribution in fiscal year 2023-2024 should be issued on time. Review of power purchase agreements and reforms in subsidies for agricultural tube wells have also been demanded.
According to documents the revolving loan of the gas sector remained Rs. 2083 billion until January 2024. The IMF has demanded complete recovery of gas prices from all fertilizer companies. The government has ensured a reduction in the difference in gas prices for various regions and industries.
According to documents the revolving loan in the electricity sector was over Rs. 2600 billion. The government has prepared a plan for reforms to reduce the revolving loan or keep it stable in fiscal year 2023-2024. The IMF has emphasized meeting the target of Rs. 2300 billion for revolving loans in the electricity sector by June. The government has ensured the introduction of a uniform gas price for cost recovery.
The IMF says that during tariff adjustments, protection of poor households in electricity and gas tariffs should be ensured.
Good effort to point out the problem