New Health Program Launches by The Punjab Government

New Health Program Launches
Sharing is Caring
Reading Time: 5 minutes

New Health Program Launches by The Punjab Government

حکومت پنجاب کا کلینک آن وہیل آغاز

 سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز شاہی قلعہ عالمگیری دروازے پہنچیں۔ جہاں انہوں نے کلینک آن وہیل کا معائنہ کیا۔ اور ادویات سمیت طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے کلینک آن وہیل کے عملے سے بات چیت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے دیہات کے لیے مزید 100 رورل ایمبولینس سروس (1034)کے سپرد کیں۔ انہوں نے کلینک آن وہیل وین پر سوار ہوکر مختصر سفر کیا ۔ انہوں نے اسی موقع پر ’’ہر مرکز صحت پر ڈاکٹر‘‘ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کو پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کے لیے 200 کلینک آن وہیلز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا اسٹاف ہوگا۔ مفت ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہمیں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی توفیق دی۔ میں صحت کے دونوں وزرا، سیکرٹری صحت اور پورے محکمہ صحت کو مبارکباد دیتی ہوں۔ یہ سچ ہے کہ 2 ماہ تو حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیدھے کاموں کو الٹا کر دیا تھا ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے کامیاب منصوبوں کو میں آگے لے کر چل رہی ہوں ۔ میرے منصوبوں سے سب سے زیادہ نواز شریف خوش اور اطمینان میں ہوتے ہیں۔ 200 کلینک آن وہیل اور 100 سے زیادہ ایمبولینسز کے ذریعے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو اسپتال نہ جانا پڑے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ یہ پروگرام انہوں نے شروع کیا تھا ۔ اب اس پروگرام کو مزید توسیع دی جا رہی ہے ۔ ان گاڑیوں میں ایک ڈاکٹر، ایک ایل ایچ وی اور ایک ڈسپنسر ہو گا۔ اس گاڑی میں ادویات، ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت ہو گی ۔ اس میں زچہ بچہ کے لیے سہولت کے ساتھ کچھ گاڑیوں میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی ہو گی۔ اس پروگرام سے سالانہ 40 لاکھ لوگوں کو سالانہ سہولت مل سکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود روزانہ لوگوں کو کال کر کے پوچھتی ہوں کہ کیا انہیں صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں۔ 1034 ہیلپ لائن کے ذریعے اس گاڑی سے حاملہ خواتین کو گھر سے اسپتال اور وہاں سے واپس گھر لے جایا جا سکے گا ۔ حاملہ خواتین کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ دوردراز علاقوں میں بھی ایسا پروگرام لا رہے ہیں کہ ہر بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ موجود ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ۔ کنٹینروں اور گاڑیوں کو صرف احتجاج کے لیے ہی نہیں بلکہ علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ جناح ہسپتال میں آج ایک بچے کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا جس پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ہم جلد ایئر ایمبولینس لا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے 8 اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ دل کے عارضے کی سہولیات لا رہے ہیں۔ تاکہ بڑے شہروں میں امراض قلب کا بروقت علاج ہو سکے ۔ اسکا دائرہ کار جلد تمام شہروں تک بڑھا دینگے۔ ہم پنجاب میں فری انسولین کی سروس بھی جلد لائیں گے۔

Punjab Government Launches New Health Program

Punjab Government Launches New Health Program. The CM of Punjab Maryam Nawaz inaugurated the Mobile Health Clinic at Shahi Qila Alamgiri Gate. She personally inspected the clinic and its medical facilities engaging with the healthcare staff. CM Maryam Nawaz allocated an additional 100 ambulances for rural areas under the 1034 ambulance service. She also took a brief ride on the Mobile Health Clinic van symbolising its outreach.

During the event Maryam Nawaz received a briefing on the project. Revealing that 200 Mobile Health Clinics have been established for semi urban and rural populations. These clinics will be staffed with doctors, LHVs, and vaccinators. Providing free medicines and ultrasound facilities.

Addressing the inaugural ceremony CM Punjab Maryam Nawaz expressed gratitude for the opportunity to advance healthcare. She congratulated the health ministers secretaries and the entire health department emphasising the importance of their efforts in streamlining government services.

She noted the continuation of successful projects initiated by Nawaz Sharif and Shehbaz Sharif ensuring their legacy. The deployment of 200 Mobile Health Clinics and over 100 ambulances aims to bring healthcare services to the people’s doorsteps, minimizing hospital visits.

Maryam Nawaz commended Shehbaz Sharif for initiating the program. Which is now being expanded. Each clinic will have a doctor, an LHV, and a dispenser, offering medicines and essential medical tests. Additionally ultrasound facilities will be available benefiting around 4 million people annually.

CM Punjab mentioned her personal commitment to ensuring health facilities by routinely checking on people’s health status via phone calls. Pregnant women will be provided free transportation to and from hospitals through the 1034 helpline. Similar programs are being implemented in remote areas. Ensuring medical staff availability in every basic health unit.

Maryam Nawaz highlighted the recruitment of new doctors through the Public Service Commission. Aimed at propelling Punjab towards progress. She emphasized utilizing containers and vehicles not just for protests but also for medical treatment. Citing a recent successful kidney transplant at Jinnah Hospital.

She announced plans to introduce air ambulances soon. But initially state of the art facilities for heart diseases will be established in 8 districts. These services will eventually expand to all cities. Furthermore free insulin services will be introduced across Punjab.

5 1 vote
Total
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Usman ali
Usman ali
4 months ago
Article Rating :
     

Great job