Summary
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کی تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔
ٹیم نے پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نے قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا۔ تاہم اب جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرایا گیا ہے وہ اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی دوری پر ہے۔
ٹیم انڈیا کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔
محسن نقوی نے آئی سی سی سے رابطہ اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ایونٹ کے منتظمین کو قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پاکستان کے نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز شیڈول ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کردیاہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کر دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی آگاہ کردیا ہے.کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری ان کی ہے۔ اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
Pakistan Cricket Team’s Hotel Changed
Pakistan Cricket Team’s Hotel Changed in New York. The Chairman of the Pakistan Cricket Board (PCB) Mohsin Naqvi has taken serious notice of the Pakistan cricket team’s accommodation in New York. Due to his intervention the team’s hotel in New York has been changed.
Initially the team was scheduled to stay in a hotel that was a 90 minute drive from the stadium. However the new hotel is just a 5 minute drive away.
The Indian team is staying only 10 minutes away from the ground. Whereas the hotels for other teams are more than an hour away. Sri Lanka and South Africa have already expressed concerns about the facilities provided during their stay in New York.
Mohsin Naqvi contacted the ICC and expressed his dissatisfaction. Convincing the event organizers to change the national team’s hotel. He informed the ICC that the Pakistan team cannot be allowed to travel long distances for any T20 World Cup match.
Pakistan has matches scheduled in New York on June 9 and 11. The PCB Chairman made it clear to the ICC that if the team’s hotel is not changed. The Pakistan Cricket Board will relocate the team to a better and more convenient location at their own expense.
He also emphasized to the ICC that the responsibility for the Pakistan cricket team lies with him. And that he will ensure the players’ comfort at all costs.