Summary
صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی ملنے کے بعد جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی کی خواتین رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی۔ صنم جاوید جب جیل سے رہا ہو کر نکلیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا۔ جبکہ روبکار جیل نہ پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کی انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت ہو چکی ہے۔آج انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔ جبکہ انہیں تھانہ موسیٰ خیل کے چوتھے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت منظور دی گئی۔
اس سے قبل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے روبکار تیار ہیں۔ کل سے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے۔ ایس پی جیل خانہ جات کہہ رہے ہیں ان پر پریشر ہے چھوڑ نہیں سکتا۔
خیال رہے کہ جنوری میں بھی صنم جاوید کو ایک مقدمے میں رہائی ملنے کے بعد دوسرے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں بعداز گرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی۔
PTI Sanam Javed Re-arrested Immediately After Release
PTI Sanam Javed re-arrested by the police immediately after being released from jail.
PTI women leaders Sanam Javed and Aliya Hamza did not gain their freedom. Sanam Javed was taken into custody by the Gujranwala police. As she was leaving the jail. While Aliya Hamza could not be released due to the absence of a release order.
It is noteworthy that both leaders had been granted bail by the Anti-Terrorism Court.
Today the Anti-Terrorism Court approved bail for Aliya Hamza and Sanam Javed in three cases related to the events of May 9. They were also granted interim bail in a fourth case at Musa Khel police station.
Earlier PTI Secretary General Omar Ayub spoke to the media at the Islamabad High Court stating that the release orders for Sanam Javed and Aliya Hamza had been ready since the previous day. But the prison superintendent claimed he was under pressure and could not release them.
In January Sanam Javed had also been re-arrested in a different case immediately after being released from another. Her post arrest bail had been approved in the case related to burning a PML-N office.