Summary
Save Rs.8 Lakh on New Car Instalments
Save Rs.8 Lakh on New Car Instalments. The ongoing inflation in Pakistan has deeply affected the purchasing power of the people. Directly impacting industries like the automotive sector. However companies have initiated a series of attractive offers to introduce relief measures for consumers. In this regard Pak Suzuki has introduced an extremely impressive instalment plan for the public. Allowing consumers to save up to 800,000 rupees.
According to details Suzuki Habib Metro Auto Finance is introducing an easy instalment offer in collaboration with Suzuki. With the aim of making the company’s cars more accessible. Furthermore to ensure additional savings for consumers the interest rate has been reduced by up to 18%. Which will remain fixed. These measures aim to maintain the company’s sales and overcome the challenges ahead.
The recent announcement comes after reports of significant losses for Pakistan Suzuki Motors Company (PSMC). The automotive sector in Pakistan faces challenges due to low sales, production constraints, and heavy taxes,which PSMC is grappling with.
The company has revealed a loss of 10.07 billion rupees in 2023. Attributed to an increase in taxes and a significant decrease in sales.
نئی گاڑی خریدنے کیلئے انسٹالمنٹ پلان میں 8 لاکھ روپے تک کی بچت
پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ جس کی متاثرہ براہ راست آٹو انڈسٹری بھی ہوئی ہے۔ تاہم کمپنیوں نے اس کا حل نکالنے کیلئے صارفین کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے۔ اور اسی اثنا میں پاک سوزوکی‘ نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیاہے۔ جس سے صارفین 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کروا رہی ہے۔ جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے۔ مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے شرح سود 18 فیصد تکف کم کی گئی ہے۔ جو کہ فکس ہو گی ۔ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ۔ حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے۔ پی ایس ایم سی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیاہے۔ جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے ۔