Student Clashes in Bishkek

Student Clashes in Bishkek Pakistani Students Caught in the Chaos
Sharing is Caring
Reading Time: 3 minutes

Student Clashes in Bishkek Pakistani Students Caught in the Chaos

بشکیک میں مقامی اورغیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اورغیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آگئے۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے۔ جب کہ متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مشتعل ہونے والے کرغز طلبہ نے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی۔ اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا۔ جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔

ایک پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹل میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے۔ جب کہ طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔ واضح رہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا۔ مصری طلبہ کی جانب سے کرغز طلبہ کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

بشکیک میں ہنگامی صورتحال کے بعد کرغستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو حالات معمول پر آنے تک طلبہ کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Student Clashes in Bishkek Pakistani Students Caught in the Chaos

In Bishkek the capital of Kyrgyzstan local and foreign students clashed impacting Pakistani students. According to international news sources angry Kyrgyz students attacked the hostels of Pakistani students resulting in several injuries. However no deaths have been confirmed.

The Kyrgyz students vandalized the Pakistani hostels. And harassed Pakistani female students causing widespread concern among the Pakistani student community. One Pakistani student reported that both male and female students were assaulted in their hostels. Additionally students have complained about the lack of support from the Pakistani embassy.

The conflict began when Kyrgyz students harassed Egyptian female students. Leading to a backlash from the Egyptian students and subsequent riots. Kyrgyz students have been attacking foreign students throughout Bishkek.

In response to the emergency situation Pakistani Ambassador Hassan Ali Zaigham has advised Pakistani students to stay indoors until the situation stabilizes. He assured that the embassy is in contact with local law enforcement and is taking steps to ensure the safety of Pakistani students.

0 0 votes
Total
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments