Summary
Increase of Diesel Price
Finance Ministe, Ishaq Dar has announced an increase in the price of diesel for the next 15 days. While keeping the price of petrol unchanged. The new prices will be effective from midnight tonight. In his video message, Finance Minister Ishaq Dar stated that there will be no changes in the price of petrol for the next 15 days as per the directions of the Prime Minister.
He mentioned that on the Prime Minister’s instructions to keep the increases to a minimum in petroleum prices. An increase of Rs. 7.50 per liter has been made in the price of diesel. Which will be effective from midnight tonight. He said that the price of petrol will remain at Rs. 262 per liter. While after an increase of Rs. 7.50 per liter, the new price of diesel will be Rs. 260.50 per liter.
In his message, he further stated that the Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) has informed that there has been an increase of $3 in the price of diesel in the international market in the past few days. And there is also an upward trend in petrol prices.
It is important to note that OGRA had sent a summary to the Finance Ministry. Regarding petroleum product prices for the next 15 days. According to sources, it was indicated that the government will provide relief to the public.
ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7.50 روپے فی لیٹر اضافہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے. جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے ایک ویڈیو میں پیغام میں کہا ہے کہ اگلے 15 یوم کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایت پر ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے. جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا.۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 262روپے فی لیٹربرقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 260روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا نے آئندہ 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، ذرائع کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔