Summary
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کوکینیڈاسے شکست
نیو یارک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ نیو یارک میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 138 رنز تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان میں 125 رنز بنا سکی۔
آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
کینیڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Ireland defeated by Canada in T20 World Cup
Ireland defeated by Canada in T20 World Cup. In the ICC T20 World Cup match held in New York Canada defeated Ireland by 12 runs. In the 13th match of the mega event played in New York the Ireland team managed to score 138 runs in pursuit of the target of 20 overs losing 7 wickets.
From the Ireland side Mark Adair remained prominent with 34 runs. Andy Balbirnie scored 17, Lorcan Tucker 10, Captain Paul Stirling 9, Harry Tector 7, Curtis Campher 4, and Gareth Delany were out after scoring 3 runs each.
George Dockrell scored 30 and Barry McCarthy scored 2 runs before being caught out by the Polynesian bowlers.
From Canada’s side Jeremy Gordon and Dillon Heyliger took 2 wickets each. While Captain Saad Bin Zafar and Junaid Siddiqui took 1 wicket each.
Earlier batting first on Ireland’s invitation Canada scored 137 runs at the loss of 7 wickets in the stipulated 20 overs.
Nicholas Kirton remained prominent from Canada with 49 runs. Wicketkeeper-batsman Srimantha Wijeyeratne scored 37. Pragat Singh 18, Ayron Johnson 14, Delpreet Bajwa 7, Nitesh Dhaliwal 6, and Dillon Heyliger were out without scoring any runs.
From Ireland’s side Barry McCarthy and Craig Young took 2 wickets each. While Gareth Delany and Mark Adair took 1 wicket each.