Ban on Purchases for Non Filers

Ban on Purchases for Non Filers Details Revealed
Sharing is Caring
Reading Time: 6 minutes

Ban on Purchases for Non Filers Details Revealed

نان فائلرز پر خریداری کی پابندی تفصیلات جانئے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

اجلاس کی تفصیلات

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے “نان فائلرز” کی اصطلاح کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی این نمبر کے بغیر لوگ لندن پیرس یا تھائی لینڈ سفر نہیں کر سکیں گے،۔ البتہ نان فائلرز کو صرف عمرہ اور حج کی اجازت ہوگی۔

کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ انڈسٹری کے 80 فیصد خریدار نان فائلرز ہیں۔ اور برآمدی شعبے کو نارمل ٹیکس نظام میں لانے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے پی ڈبلیو ڈی کو کرپشن کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹیکس بیس کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ 9.5 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پر ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ٹیکس کے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ اور زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اہم تجاویز

سینیٹر محسن عزیز: نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی کی تجویز دی۔ اور کہا کہ انڈسٹری کے 80 فیصد خریدار نان فائلرز ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا: معیشت کی بحالی میں مکمل مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ عمرہ اور حج کے لیے فائلر ہونے کی شرط عائد کرنے اور الیکٹرک کاروں پر ٹیکس استثنی برقرار رکھنے کی تجویز دی۔

سینیٹر انوشہ رحمن: موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی۔ اور کہا کہ موبائل فون کے استعمال سے ٹیکس بنتا ہے۔ ان پر اضافی ٹیکس عائد کرنا غیر ضروری ہے۔

وزیر خزانہ کا جواب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ اور ملک کے 6 شہروں میں 31,000 ریٹیلرز کو جولائی سے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی ٹیکس آمدن سے زیادہ قرض پر سود کی ادائیگیاں ہیں۔ اور یہ بھی بتایا کہ اسمارٹ فونز کی مقامی طور پر تیاری شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے کردار کو صوبوں کو منتقل کیے گئے شعبوں میں کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے 593 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہیں تربیت اور تعلیم فراہم کی جائے گی۔ تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد اور کاروباری آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی ٹیکس لیکیج سالانہ 6,000 سے 7,000 ارب روپے ہے۔ اور نیا ٹریک اینڈ ٹریس نظام مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

صنعت کے خدشات

ایف پی سی سی آئی کے نمائندے کریم عزیز نے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بجٹ صنعت اور برآمدات کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمد پر انکم ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 29 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جس سے انڈر انوائسنگ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کیا۔ اور بتایا کہ ہر چیز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلے گی تو روزگار اور ٹیکس ملے گا۔

Ban on Purchases for Non Filers Details Revealed

Ban on Purchases for Non Filers Details Revealed. The Senate Standing Committee on Finance has proposed a ban on the purchase of vehicles and property for non filers.

Meeting Details

The meeting of the Senate Standing Committee on Finance was chaired by Senator Saleem Mandviwalla with Finance Minister Mohammad Aurangzeb in attendance. During the meeting the Finance Minister stated that higher taxes would be imposed on individuals with higher incomes. He emphasized the need to eliminate the term “non-filers” explaining that without an NTN number. People would not be able to travel to London, Paris, or Thailand. Although non filers would still be allowed to perform Umrah and Hajj.

Committee members highlighted that 80 percent of buyers in the industry are non filers. And noted that bringing the export sector under the normal tax regime has increased their difficulties. The Finance Minister added that the Prime Minister decided to shut down the PWD due to corruption within the institution. He stressed the importance of expanding the tax base. Stating that a tax-to-GDP ratio of 9.5 percent is insufficient to run the country. He also mentioned that end-to-end digitalization of the tax system would be implemented. And that higher taxes would be imposed on those with higher incomes.

Key Proposals and Discussions:

  • Senator Mohsin Aziz: Proposed a ban on the purchase of vehicles and property for non filers Noting that 80 percent of industry buyers are non filers.
  • Senator Faisal Vawda: Assured full support for economic revival. Suggested imposing the requirement of being a filer for performing Umrah and Hajj and proposed maintaining tax exemptions for electric cars.
  • Senator Anusha Rahman: Suggested reducing taxes on mobile phone. Arguing that mobile phone usage generates tax revenue and imposing additional taxes on them is unnecessary.

Finance Minister’s Response:

Finance Minister Mohammad Aurangzeb responded to committee members’ questions by stating that retailers would be brought into the tax net. With 31,000 retailers in six cities to be taxed starting in July. He noted that the country’s tax revenue is less than the interest payments on loans. Also mentioned that smart phones are now being manufactured locally. He stressed that the government’s role should be reduced in sectors that have been devolved to the provinces.

He also stated that 593 billion rupees have been allocated for the poor. Providing them with training and education. Taxes have been set at 35 percent for the salaried class and 45 percent for business income. The FBR’s tax leakage is estimated to be between 6,000 to 7,000 billion rupees annually. And the new track and trace system will be fully implemented.

Industry Concerns

FPCCI representative Kareem Aziz expressed dissatisfaction with the budget. Stating that it does not cater to the needs of industry and exports. He noted that the income tax on rice exports has increased from 1 percent to 29 percent. Which will lead to increased under invoicing. He demanded a reduction in electricity tariffs and pointed out that sales tax has been increased on everything. He stressed that industry needs to operate smoothly to generate employment and tax revenue.

0 0 votes
Total
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments