Summary
کراچی والوں کے لیے بری خبر بجلی کی قیمت میں اضافہ
حکومت نے کراچی کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں2 روپے68 پیسے، جولائی میں3 روپے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، اسی طرح اگست میں3 روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔
Bad News for Karachi Residents Increase in Electricity Prices
The government has imposed a significant electricity price hike on the residents of Karachi. The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has issued a notification announcing the increase in electricity rates for K-Electric consumers.
According to NEPRA’s notification electricity prices in Karachi have been increased by 10.01 rupees per unit due to monthly fuel adjustments. The notification specifies that an additional charge of 2.68 rupees per unit will be collected in June 3.11 rupees per unit in July 3.22 rupees per unit in August and 1 rupee per unit in September.
The notification also states that this increase will not apply to K-Electric’s lifeline consumers and electric vehicle charging stations.