Summary
عوام تیزترین انٹرنیٹ کے انقلاب سے چند قدم دور
پاکستان کادوسرا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمینی مدارمیں پہنچ گیا۔ جس کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینلز نے کام بھی شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام تیزترین انٹرنیٹ کے انقلاب سے چند قدم دور ہے۔
پاکستان کادوسراسیٹلائٹ زمینی مدارمیں پہنچ گیا۔ پانچ ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم ون جدید آلات سے لیس ہے۔ جو ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
مدار میں پہنچنےکے بعد سیٹلائٹ کےسولرپینلز نےکام بھی شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر سیٹلائٹ کی کارکردگی جانچنے کیلیے مختلف تکنیکی ٹیسٹ ہوں گے۔ تمام فنکشن فعال ہونے کے بعد مواصلاتی کمپنیاں سیٹلائٹ سےفائدہ اٹھاسکیں گی۔
سیٹلائٹ تیس مئی کوقومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجاگیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اگست 2011 میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پاک سیٹ ون آر کا جدید ورژن ہے۔ سیٹلائٹ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس کے سوا جدید معلومات کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔
Public Just Steps Away from High Speed Internet Revolution
Public Just Steps Away from High Speed Internet Revolution. Pakistan’s second satellite PakSat MM1 has successfully reached its geostationary orbit. Following its deployment the satellite’s solar panels have begun functioning. According to details the Pakistani public is just steps away from a high speed internet revolution.
The five ton PakSat MM1 is equipped with advanced technology. Which will help provide the fastest internet service in the country. After reaching orbit the satellite’s solar panels started working. Initially various technical tests will be conducted to evaluate the satellite’s performance. Once all functions are operational communication companies will be able to benefit from the satellite.
The satellite was launched into space by the national space agency SUPARCO on May 30. It is noteworthy that this satellite is a modern version of PakSat 1R. Which Pakistan launched in August 2011. The satellite will play a significant role in the enhancement of e-commerce, telemedicine, e-governance. And the promotion of advanced information technologies.