Summary
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں پا کستان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ مسلسل دو میچز میں کامیابی کے ساتھ امریکا کی ٹیم گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں امریکا نے بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر اسکور برابر کردیا۔ جس کے بعد میچ سپر اوور پر چلا گیا۔
سپر اوور میں امریکا نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بناسکی۔ اور امریکا 5 رنز سے میچ جیت گیا۔
اسکواڈ:
امریکا اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف
پاکستان کی اننگز
قبل ازیں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی طرف سے بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے۔ اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
امریکا کی اننگز
امریکا کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
امریکا کی طرف سے موناک پٹیل نے 50، ایرون جونز 36، اینڈریز گاوز 35 ، نتیش کمار 14 اور اسٹیون ٹیلر نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد عامر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سپراوور
پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔
محمد عامر نے سپر اوور میں تین وائڈ بالز کیں جس پر امریکا کو 7 رنز اضافی حاصل ہوئے۔
سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور افتخار احمد پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن افتخار احمد پہلی گیند کھیلنے میں ناکام رہے، دوسری گیند پر چوکا لگانے کے بعد وہ تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے جنہوں نے ایک چوکا لگاکر ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور پاکستان سپر اوور میں 13 رنز ہی بنا سکا۔
ICC T20 World Cup Pakistan Defeated by USA
ICC T20 World Cup Pakistan Defeated by USA. In a stunning upset the USA defeated Pakistan in a Super Over during their ICC T20 World Cup match. The 11th match of the tournament took place at the Grand Prairie Stadium in Dallas. Where the USA secured a victory over Pakistan. With two consecutive wins the USA now leads Group A with 4 points.
In the match Pakistan batted first and scored 159 runs for the loss of 7 wickets in their 20 overs. In response the USA also scored 159 runs for the loss of 3 wickets sending the match into a Super Over.
In the Super Over the USA scored 18 runs without losing a wicket. Pakistan in reply managed only 13 runs for the loss of 1 wicket resulting in a 5 run victory for the USA.
Squads:
USA: Steven Taylor. Monank Patel (captain, wicketkeeper). Andries Gous. Aaron Jones. Nitish Kumar. Corey Anderson. Harmeet Singh. Jasdeep Singh. Nosthush Kenjige. Saurabh Netravalkar. Ali Khan.
Pakistan: Babar Azam (captain). Mohammad Rizwan (wicketkeeper). Usman Khan. Fakhar Zaman. Azam Khan. Iftikhar Ahmed. Shadab Khan. Shaheen Afridi. Naseem Shah. Mohammad Amir. Haris Rauf.
Pakistan’s Innings:
Earlier USA captain Monank Patel won the toss and chose to bowl first. Pakistan set a target of 160 runs for the USA to win.
Babar Azam top scored for Pakistan with 44 runs. While Shadab Khan added 40 runs. Shaheen Afridi remained not out with 23 runs. And Haris Rauf contributed 3 runs.
Fakhar Zaman scored 11 runs. Iftikhar Ahmed 18, and Usman Khan 3 runs. Azam Khan was out for a duck.
For the USA, Nosthush Kenjige took 3 wickets, Saurabh Netravalkar took 2, and Ali Khan and Jasdeep Singh each took 1 wicket.
USA’s Innings:
USA openers provided a solid start with a 36-run partnership.
Monank Patel scored 50, Aaron Jones 36, Andries Gous 35, Nitish Kumar 14, and Steven Taylor 12 runs for the USA.
For Pakistan Mohammad Amir, Haris Rauf, and Shaheen Afridi each took 1 wicket.
Super Over:
Pakistan’s Mohammad Amir bowled the Super Over. Which proved expensive as the USA scored 18 runs. Setting a target of 19 runs for Pakistan. Amir bowled three wides giving the USA an additional 7 runs.
In the chase Fakhar Zaman and Iftikhar Ahmed came out to bat for Pakistan. Iftikhar failed to score on the first ball hit a four on the second. But was caught out on the third ball.
Shadab Khan then joined Fakhar but could only hit one four. And Pakistan finished with 13 runs in the Super Over falling short of the target.