Summary
منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کر دیا ہے. چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے. کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کر دیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے. کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 177 روپے کلو مقرر کی ہے. لیکن ایل پی جی 220 سے 240 روپے میں فروخت کی جارہی ہے. چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا. کہ دور دراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 310 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں. اوگرا سرکاری قیمت پر گیس فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے. چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا. کہ وزیراعظم ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیں۔
Profiteers Have Increased The Prices of LPG
Profiteers have increased the prices of LPG without OGRA’s notification. Chairman of LPG Distributors Association. Irfan Khokhar stated that the prices of LPG have been increased without OGRA’s notification.
Chairman of LPG Association Irfan Khokha said that the Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) has set the official price of LPG at Rs. 177 per kilogram. But LPG is being sold at Rs. 220 to Rs. 240. Chairman of LPG Association Irfan Khokhar informed that the price of domestic cylinder has been increased up to Rs. 310 in remote areas.
Irfan Khokhar stated that LPG is not available at the government price anywhere in the country. OGRA has completely failed in providing LPG at the official price. Chairman of LPG Distributors Association Irfan Khokhar urged the Prime Minister to take notice of the non implementation of official prices of LPG.
Great information shared.. really enjoyed reading this post thank you author for sharing this post .. appreciated