Summary
یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ڈیلیٹ کردیا
سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔
چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا لیکن اب یہ گانا گلوکار کے چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کیا ہے۔ ڈیلیٹ ہونے سے پہلے تک چاہت فتح علی خان کے اس گانے پر 27 ملین سے زائد ویوز آچکے تھے۔ اُن کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بنا ہوا تھا۔
یوٹیوب کی جانب سے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شُکر ادا کیا۔ اور کہا کہ وہ اس گانے سے تنگ آگئے تھے۔ اچھا ہوا کہ یوٹیوب نے یہ گانا ڈیلیٹ کردیا۔ جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے۔
YouTube Deletes Chahat Fateh Ali Khan’s Viral Song
YouTube has deleted the viral song “Akh Larri Badobadi” by self-proclaimed singer Chahat Fateh Ali Khan. Who gained fame on social media for his off key songs.
A month ago Chahat Fateh Ali Khan uploaded his song “Akh Larri Badobadi” to his official YouTube channel. The song quickly went viral not only in Pakistan but also in India. However the song has now been removed from the singer’s channel.
Various media reports circulating on social media indicate that YouTube deleted “Akh Larri Badobadi” due to copyright issues. Before its deletion the song had garnered over 27 million views. It was also trending on different social media platforms such as TikTok and Instagram.
Some social media users expressed relief over YouTube’s removal of “Akh Larri Badobadi,” saying they were tired of the song and glad it was taken down. Meanwhile other users commented that Chahat Fateh Ali Khan’s newfound fame might have been jinxed.