Summary
Big Savings on iPhone 14 Models
Big Savings on iPhone 14 Models. The Directorate General of Customs Valuation has significantly reduced customs duties. For various used and refurbished mobile phones particularly focusing on different models of Apple’s iPhone 14 Plus.
According to details the customs value for the 128 GB iPhone 14 Plus has been reduced to $774 down from the previous $910 reflecting a notable decrease.
Similarly the customs value for the 256 GB iPhone 14 Plus has been set at $859. Compared to the previous $1,110 bringing considerable relief to consumers.
Furthermore the customs value for the 512 GB iPhone 14 Plus has been reduced to $1,129 from $1,210, offering significant savings.
This initiative is part of ongoing efforts to align customs values with market values in the country’s mobile phone market. The decision to review these customs values was made after careful analysis of various markets. To ensure accurate representation of current prices of mobile phone devices in the country.
It is expected that consumers will benefit from this initiative. Making it easier for them to afford their desired iPhone 14 models.
آئی فون 14خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کے لیے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ہے. اس میں خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے. جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔
256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے. جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی. اس بھاری کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیاہے ۔
512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔
یہ اقدام ملک میں موبائل فون کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کسٹم ویلیو کو ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کا فیصلہ مختلف مارکیٹوں کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تاکہ ملک میں موبائل فون ڈیوائسز کی موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا ۔